مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین نیوز چینل کے حوالے سے بتایا ہے کہ عراق کی اسلامی مزاحمتی تنظیم نے ایک ڈرون حملے کے دوران مقبوضہ ایلات میں واقع بندرگاہ ام الرشراش میں ایک اہم ہدف کو نشانہ بنایا۔
عراقی مزاحمت کی جانب سے یہ ڈرون حملہ صہیونی رجیم کے خلاف فلسطینی مزاحمت کی حمایت میں کیا گیا ہے۔
عراق کی اسلامی مزاحمت کے بیان میں واضح کیا گیا ہے: ہم مزید شدت کے ساتھ دشمن کے ٹھکانوں کو تباہ کرنے کی اپنی کارروائیاں جاری رکھیں گے۔
واضح رہے کہ عراق کی اسلامی مزاحمت نے طوفان الاقصیٰ آپریشن کے آغاز سے لے کر اب تک متعدد بار غاصب صیہونی رجیم کے مختلف ٹھکانوں خاص طور پر مقبوضہ ایلات کی بندرگاہ کو نشانہ بنایا ہے۔
آپ کا تبصرہ